ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں ملکا ارجن کھرگے کو کلین چٹ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں ملکا ارجن کھرگے کو کلین چٹ

Fri, 26 Apr 2019 23:43:38    S.O. News Service

لبرگی، 26 اپریل (ایس او نیوز/یو این آئی) الیکشن افسر نے لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ایم ملکا ارجن کھرگے کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں کلین چٹ دے دی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پولنگ مرکز کے افسرنے کہا کہ 23  اپریل کو کانگریس لیڈر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی اور وہ ووٹ ڈالنے کے لئے تنہا پولنگ مرکز میں آئے تھے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی جنرل سیکرٹری روی کمار نے ریاست کے چیف الیکشن افسر کے پاس عرضی دائر کرکے الزام لگایا تھا کہ ملک ارجن کھڑگے جو کلبرگي لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار ہیں، انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پولنگ مرکز میں داخل ہوکر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے فوٹوگرافروں اور ویڈیوگرافروں کو پولنگ مرکز کے اندر اپنی تصاویر لینے کی اجازت دی۔مسٹر روی کمار کی شکایت کے بعد ڈپٹی کمشنر نے، جو ضلع الیکشن افسر بھی ہیں، پولنگ مرکز کے افسر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔ واضح رہے کہ کانگریس لیڈر 23 اپریل کواپنی بیوی کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے کلبرگي کے ایک پولنگ مرکز پر گئے تھے اسے نیوز چینلوں نے نشر کیا تھا۔کانگریس لیڈر نے فوٹوگرافروں اور ویڈیوگرافروں کو بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر اپنی تصویر کھنچوانے کے لئے بلایا تھا۔
 


Share: